گوا میں دو ایم جی پی ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل

پاناجی۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گوا فارورڈ پارٹی ریاستی حکومت میں شریک ہے جس میں آج اندیشہ ظاہر کیا کہ اس کے ساتھی مشتبہ ارکان اسمبلی کو جنہیں پارٹی سے معطل کیا گیا ہے، اپنی صف میں شامل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں۔ 40 رکنی گوا اسمبلی چیف منسٹر پرمود ساونت کی حکومت کی تائید میں ہے اور دونوں ارکان کی شمولیت سے اکثریت میں اضافے کا امکان ہے۔ ایم جی پی کا ایکک اجلا آج طلب کیا گیا ہے کیوں کہ دو پارٹی ارکان نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی کو دھوکہ دیا ہے۔