گنیش اینڈ کمپنی کے 70 سال مکمل

سونے ،چاندی اور ہیرے جواہرات کے زیورات کی ہر خاتون کو خواہش ہوتی ہے ۔ خاص طور سے شادیوں، عیدین، تہواروں اور دیگر تقاریب کے موقع پر خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سونے، چاندی اور جڑاوی زیورات استعمال کریںاور دوسروں پر اپنا رعب قائم کریں۔ خواتین کی اسی خواہش کی تکمیل کیلئے 70 سال قبل پرانے شہر کے تجارتی مرکز پتھر گٹی پر گنیش اینڈ کمپنی جیولرس کا شوروم قائم کیا گیا تھا۔ 70سال تک زیورات کے کسی شوروم کی کامیابی سے عوام کی خدمت خود اس بات کا ثبوت ہے کہ اس شوروم پر اس کے معزز گاہکوں کو بھر پور اعتماد ہے اور گنیش اینڈ کمپنی بھی اپنے گاہکوں کو قابل اعتماد معیاری زیورات روایتی و کلاسیکی ڈیزائن کے علاوہ عصری فیشن کے مطابق ڈیزائن فراہم کرتی ہے۔

شوروم کے قیام کی 70 سالہ سالگرہ پر اپنے معزز گاہکوں کیلئے گنیش اینڈ کمپنی نے خصوصی پیشکش کی ہے جیسے آرڈر دے کر زیورات بنوانے پر یا تیار زیورات کی خریداری پر کوئی میکنگ چارجس وصول نہیں کئے جاتے ۔سونے کی قیمت میں 500 روپئے کمی کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں قرعہ اندازی کے ذریعہ گاہکوں کو مختلف قسم کے تحفے دیئے جارہے ہیں۔ زیورات پر کوئی ویسٹیج کا چارج کم نہیں کیا جاتا ۔ گنیش اینڈ کمپنی کی یہ پیشکشیں اپنے معزز گاہکوں کی خدمت میں 15 فبروری 2014 تک دستیاب رہیں گی۔ چنانچہ فوراً اس سنہری موقع سے استفادہ کرنے کیلئے گنیش اینڈ کمپنی گلزار حوض تشریف لائیں۔ ٹیلیفون نمبر 040-24521587 ہے۔