گنگولی این سی سی ایکزیکٹیو کونسل کے رکن منتخب

کولکتہ ۔31ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی آج یہاں ایڈن گارڈن میں نیشنل کرکٹ کلب کے سالانہ اجلاس میں بحیثیت رکن منتخب کئے گئے ہیں ۔ امید کی جارہی ہے کہ جگموہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد چونکہ اب این سی سی کے صدر کا عہدہ بھی خالی ہے لہذا گنگولی بحیثیت صدر بھی منتخب ہوسکتے ہیں ۔ چیف پبلک پراسیکیوٹر ‘ چیرمین اور کارگذار صدر مانک بھٹاچاریہ کے علاوہ راست یا بالواسطہ طور پر اس اجلاس میں 614 ارکان نے شرکت کی ۔ کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال کے جوائنٹ سکریٹری نے کہا ہے کہ اجلاس کافی کامیاب رہا اور اس میں کافی تجربہ کار شخصتیں موجود تھیں جنہوں نے اراکین کا انتخاب کیا ۔ قبل ازیں این سی سی گروپ نے یہ الزامات عائد کئے تھے کہ اے جی ایم میں بدعنوانیاں پائی جاتی ہے جس کے بعد انہوں نے عدالت کا رُخ بھی کیا تھا لیکن اجلاس کی کامیابی نے مسائل حل کئے۔