گنگولی اور تین شکایت کنندگان سے بی سی سی آئی کی وضاحت طلبی

نئی دہلی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تین افراد کی جانب سے سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی کے خلاف شکایت کرنے پر بی سی سی آئی محتسب جسٹس (ریٹائرڈ) ڈی کے جین نے تینوں شکایت کنندگان اور سورو گنگولی کو تحریری وضاحت کرنے کا حکم دیا ہے۔ شکایت کنندگان جن کا تعلق بنگال کے کرکٹ شیدائیوں میں ہوتا ہے۔ شکایت کی کہ سورو گنگولی بحیثیت آئی پی ایل اڈوائزر مفاد متصادم کے اصول پر کاربند نہیں ہیں اور بحیثیت کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال (CAB) کے صدر کے وہ غیرجانبدارانہ رول نبھانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ محتسب جو اخلاقی آفیسر کا درجہ بھی رکھتے ہیں، تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک سینئر سپریم کورٹ ایڈوکیٹ بسواناتھ چٹرجی، شکایت کنندگان اور سورو گنگولی کے بیانات کی بغور سماعت کی۔ اس کے بعد جسٹس جین نے فیصلہ صادر کیا کہ سماعت کی تکمیل کے بعد اس سے پہلے کے وہ فیصلہ سنائے، دونوں طریقوں سے تحریری شکایات داخل کرنے کو کہا۔