گنبدوں کی مرمت کیلئے کروڑوں روپئے خرچ

شاہ آباد۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ شریف کی تاریخی گنبدوں کیلئے کروڑہا روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ یہ بات محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگہ شہر میں واقع شاہی جامع مسجد اندرون قلعہ جو 90 چھوٹے چھوٹے گنبدوں پر مشتمل ہے، اس کی تزئین و مرمت کیلئے 81 لاکھ روپئے اور کمال مجرد مسجد کمپاؤنڈ کی دیوار تعمیر اور گنبد کے اندر پلاسٹر کیلئے 105.00 روپئے اور شہر کے مضافات میں واقع ……… گنبد کی تعمیر اور کمپاؤنڈ وال کی تعمیر کیلئے 34 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ کے ایم مجیب الدین کے رائیٹ ٹو انفارمیشن میں پوچھی گئی تفصیلات پر محکمہ آثار قدیمہ اور آرکیالوجیکل کے پبلک انفارمیشن آفیسر و ڈائریکٹر بنگلور نے مذکورہ معلومات دی ہیں۔