گنا کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کی خواہش

مٹ پلی ۔ 3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ایم ایل اے مٹ پلی کومو ریڈی راملو نے گنا کریشنگ کیلئے مقامی کسانوں کی تشویش پر متعلقہ عہدیدار راجیو شرما سے حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے مقامی کسانوں کے متعلقہ مسائل اور حالات سے واقفیت کرواتے ہوئے کہا کہ مقامی گنا کسانوں کیلئے سابقہ بقایا رقم وصول طلب ہے اس رقم کے جلد ادا کرنے اور گنا کریشنگ کے معاملہ میں صفائی پیش کی جائے تاکہ مقامی کسانوں میں اطمینان کی لہر دوڑے اور کسانوں کے ساتھ انصاف ہو ۔