گمشدہ AN-32 ایر کرافٹ کی تلاش میں بحریہ شامل

ایٹا نگر ؍ نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) منگل کو ہندوستانی بحریہ کا طویل فاصلاتی ایرکرافٹ کو گمشدہ
AN-32 ایرکرافٹ کے سرچ آپریشن میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ ایرکرافٹ جس میں 13 افراد سوار تھے، اروناچل پردیش کے مین جوکا کے گھنے جنگل میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ یہ روسی ایرکرافٹ پیر کو آسام کے جورہاٹ علاقہ سے اُڑان بھرنے کے 33 منٹ بعد چین کی سرحد سے لگے منچو کا جنگل میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ بحریہ کے ترجمان کیپٹن ڈی کے شرما نے کہا کہ لاپتہ ایرکرافٹ کی تلاش کیلئے PSI ایرکرافٹ تملناڈو کے اراکوما ہوائی اڈے سے ایک بجے اڑان بھرا۔ اس کے علاوہ اس لاپتہ طیارہ کی تلاش کیلئے زمینی افواج بھی سرگرم عمل ہے۔ کیپٹن شرما نے کہا کہ سرچ آپریشن میں شامل PSI ایرکرافٹ الیکٹرو آپٹیکل اور انفراریڈ سنسرس سے لیس ہے۔ مزید یہ کہ اس لاپتہ ایرکرافٹ کا سگنل یونٹ تقریباً 14 سالہ قدیم اور فرسودہ ہے۔ PBI ایرکرافٹ جو بوئنگ کمپنی کا تیار کردہ ہے۔ بہت ہی طاقتور راڈار سے لیس ہے جو لاپتہ ایرکرافٹ کی کھوج لگانے میں بہت ہی ممدومعاون ہے۔