گمبھی راؤ پیٹ کے ہائی اسکول میں شجرکاری

گمبھی راؤ پیٹ /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد ہائی اسکول فار بوائز گمبھی راؤ پیٹ میں گراما جیوتی پروگرام کے تحت شجرکاری عمل میں آئی ۔ اس پروگرام میں زیڈ پی ٹی سی رکن ملوگاری پدما نرساگوڑ ، چیرپرسن منڈل پریشد گنگا کماری سایوا ، سرپنچ پاپاگاری بھولکشمی ، وارڈ کونسلر محمد شفیع الدین ، ارجن ریڈی وغیرہ نے حصہ لیکر مدرسہ کے طلباء کے ساتھ پودے لگائے ۔ اس موقع پر ان قائدین نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ نہ صرف شجرکاری کریں بلکہ اس کی نشونما دیکھ بھال کریں ۔ قائدین نے فضائی آلودگی اور ناکافی بارش کو جنگل کی کٹوائی اہم وجہ قرار دیا اور کہا کہ انسان بغیر کوئی کھائے پئے کہ کچھ دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے مگر بغیر سانس لئے کے چند لمحے بھی زندہ نہیں رہ سکتا ہے ۔ اس موقع پر ان قائدین نے عوام کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھر کے اطراف و اکناف پودے لگائیں ۔ اس پروگرام میں ہیڈ ماسٹر ، اساتذہ صاحبین کے علاوہ طلباء تنظیم سے وابستہ کارکنوں نے بھی حصہ لیا ۔