گمبھی راؤ پیٹ میں بیت الخلا کی تعمیر کیلئے درخواستیں وصول

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری طور پر انفرادی بیت الخلا کی تعمیر کیلئے ضرورت مند افراد سے میجر گرام پنچایت گمبھی راو پیٹ میں درخواستیں وصول کی گئی ۔ اس موقع پر عوامی منتخب نمائندوں اور گرام پنچایت عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں سرپنچ پاپا گاری بھولکشمی ، ایم پی ٹی سی کملا کر ریڈی نے عوام سے خواہش کی کہ وہ انفرادی بیت الخلا کی تعمیری تشہیر کریں ۔ صد فیصد بیت الخلا کی تعمیری کام کو انجام دیں ۔ حکومت کا منشا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے ہر گھر میں بیت الخلا ہو ۔