گل فردوس

اشیاء : دودھ 1 کلو ، چاول 50 گرام، بادام 50 گرام ،کھویا 250 گرام ، مکھن 2 کھانے کے چمچ ،پائن ایپل الینس 1/2 چائے کا چمچ ، 1/2کپ پائن ایپل ،1/2 کپ ریڈ جیلی کرسٹل 1 پیکٹ ( پکاکر جمالیں )۔
ترکیب : چاول فوڈپروسیسر میں ڈال کر باریک پیس لیں  ، دیگچی میں مکھن ڈال کر پگھلالیں اور پسے ہوئے چاول اور بادم ڈال کر بھونیں ، 2-1 منٹ بعد دودھ اور کھویا شامل کر کے پکائیں آنچ ہلکی رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد چمچہ چلاتی رہیں۔ کھویا ڈال  کر اچھی طرح مکس کرلیں گاڑ؍ا ہوجائے تو چولہا بند کردیں اور پائن ایپل الینس ملالیں جب ٹھنڈا ہوجائیہ تو پائن ایپل اور چیری شامل کر کے کسی کورے مٹی کے پیالے میںنکالیں اوپر سے پائن ایپل کے ٹکڑے چیری اور جیلی سے گارنش کر کے بادام باریک کٹے ہوئے ڈالیں اور خوب ٹھنڈاکر کے پیش کریں ۔