گلوبل واٹر سمٹ 2015 وی سرینواس چاری کا خطاب

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : پروفیسر وی سرینواس چاری ، ڈائرکٹر سنٹر فار انرجی ، انوائرمنٹ ، اربن گورننس اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ نے ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا (ASCI) پر منگل کو اتھینکس ، گریس میں گلوبل واٹر سمٹ 2015 کے دوران گلوبل واٹر لیڈرس گروپ ۔ اے سائیڈ ایونٹ پریزنٹیشن پر خطاب کیا ۔ زائد از 550 واٹر لیڈرس 50 ممالک سے دو یومی سالانہ بین الاقوامی سمٹ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ پروفیسر چاری پینل مباحث کی صدارت کریں گے ۔ لیڈرس کے پینل میں مسٹر ایک سون چن ، وزیر انڈسٹریز ، کمبوڈیا ، مسٹر تقسیم خان ، مینجنگ ڈائرکٹر ڈھاکہ ڈبلیو اے ایس اے ، مسٹر عمران درانی ، سی ای او ، واٹر اینڈ سینٹیشن اتھاریٹی ، بلوچستان ، مسٹر ارون لکھانی ، سی ای او ویشواراج انفراسٹرکچر مسٹر ایم جی گوپال ، آئی اے ایس ، پرنسپل سکریٹری حکومت تلنگانہ اور مسٹر ترن ویٹ دنگ ، وزیر منصوبہ بندی و سرمایہ کاری حکومت ویتنام شامل ہیں