گلاب کا شربت

اجزاء : پانی : پانچ کپ ،چینی : 750 گرام ،عرق گلاب: ایک چائے کا چمچ ،لال رنگ : ایک چٹکی ،لیمو : ایک عدد ، دارچینی پاؤڈر ،ڈیڑھ چائے کا چمچ
ترکیب :ایک پتیلی میں پانی اور چینی کو ملاکر پانچ منٹ کیلئے پکائیں، یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہوجائے، چولہا بند کردیں، پھر اس میں عرق گلاب، لیموں، دارچینی پاؤڈر اور لال رنگ شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کریں اور ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔