گـولـڈن ٹـراویـلـس حج گـروپ 2015

شہر حیدرآباد کے ٹراویل ٹریڈ میں گولڈن ٹراویلس ایک ایسی مانوس ایجنسی ہے جو کسی تعارف کی محتاج نہیں جس کے روح رواں محمد عبدالرزاق عرف قمر ہیں۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے تمام ٹراویل ایجنٹس ان کو ان کے اصلی نام سے زیادہ ان کی عرفیت سے جانتے اور پہچانتے ہیں۔ 1992 میں پرانے اور نئے شہر حیدرآباد کے سنگم معظم جاہی مارکٹ میں ’’ گولڈن ٹراویلس ‘‘ کے نام سے ایک مستحکم ادارہ کی شروعات کی۔ گولڈن ٹراویلس نے ابھی دوسال مکمل نہ کئے تھے کہ اس کو IATA یعنی International Association Air Transport ( جس کا صدر مقام جنیوا ( سوئزرلینڈ) میں ہے ) کی جانب سے مسلمہ ٹراویل ایجنٹ کا صداقت نامہ مل گیا۔ علاوہ ازیں گولڈن ٹراویلس کو ویزا انڈراسمنٹ اور ایمیگریشن کی سہولت بھی حاصل ہوگئی۔ عازمین حج کے قافلے میں ایک عالم کی موجودگی سے عازمین حج ہمیشہ مستفید ہوا کرتے ہیں۔ بیماری کی صورت میں بروقت طبی امداد کی سہولت اور تمام انتظامات کی نگرانی خود قمر صاحب کیا کرتے ہیں ۔ اس سال بھی گولڈن ٹراویلس کے 3حج گروپس تشکیل پائے ہیں۔ (1) ڈیلکس گروپ (2) اکنامی گروپ (3) بجٹ گروپ –  تمام گروپس کے حجاج کرام کے ویزے اسٹامپ ہوگئے ہیں۔ عازمین حج کے رہائشی انتظامات کی تکمیل کے بعد قمر بھائی سعودی عرب سے حیدرآباد واپس آچکے ہیں۔ ہمارے تمام حجاج کرام کی خدمت کیلئے معلم نمبر 53 حسین صدیق بدر کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ جمرات سے 200 میٹر کی دوری پر پہلی کو بری خالد کے نیچے ‘ پرانے منیٰ میںحضور اکرمؐ کے بتائے ہوئے حدود ہی میں قیام رہے گا ۔ عرفات میں قیام مسجد نمرہ کے قریب 100 میٹر پر رہے گا۔ یہ تینوں گروپ بجٹ ‘اکنامی ‘ ڈیلکس مدینہ شریف میں ہوٹل دلہ طیبہ Full Boardمیں قیام کریں گے کھانے کا انتظام 4 اسٹار ہوٹل میں رہے گا۔ حجاج کرام کی روانگی انشاء اللہ 11ستمبر ایر انڈیا کی ڈائرکٹ فلائٹ سے ہوگی اور واپسی 15اکتوبر 2015 کو ہوگی۔ حجاج کرام کے ٹیکوں کا انتظام نارائن گوڑہ بلڈ بینک حیدرآباد میں کیاگیا ہے۔ ٹیکوں کے کارڈ اور Appointment Letter  آفس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے آفس کے فون نمبرات 040-24614512 اور 00919246535197 پر ربط کریں۔