گرین مراتھن کا شہر میں انعقادSBI

حیدرآباد 21 اکٹوبر (پریس نوٹ) ملک کے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کی جانب سے اتوار کی صبح یہاں گچی باؤلی اسٹیڈیم میں اس کے سالانہ فلیگ شپ پروگرام ایس بی آئی گرین مراتھن کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ مسٹر بادل چندرا داس، ڈی ایم او (انسپیکشن اینڈ آڈٹ)، ایس بی آئی اور جے سوامی ناتھن، سی جی ایم حیدرآباد سرکل، ایس بی آئی نے اس ایونٹ کو جھنڈی دکھائی۔ اس ایونٹ میں انڈین بیاڈمینٹن ٹیم کے لئے چیف نیشنل کوچ پی گوپی چند نے بھی شرکت کی۔ حیدرآباد میں منعقدہ اس مراتھن میں تقریباً 4500 رنرس نے شرکت کی۔ اس موقع پر کلین اینڈ گرین سٹی حیدرآباد کے فروغ کے لئے تمام شرکاء کو آرگانک ٹی شرٹس دیئے گئے۔ اس مراتھن میں بینک کے سینئر عہدیداروں نے بھی دیگر شرکاء کے ساتھ حصہ لیا۔