گروکل میں تقررات کیلئے پیجی ٹی ٹسٹ کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں گروکل (اقامتی) اسکولس میں پی جی ٹی (پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس تقررات کے لئے منعقدہ ٹسٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ بائیو سائینس ‘ فزیکل سائینس ‘ میتھمٹکس سوشیل سائینس مضامین میں اہلیت (کامیابی) حاصل کرنے والے امیدوارو ں کی مکمل تفصیلات تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں ۔ حواہشمند امیدوار مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ بتایاجاتا ہیکہ ریاضی میں 126 جائیدادوں کے منجملہ صرف 114 امیدوار ہی اہل (کامیاب) ہوئے ہیں ۔ فزیکل سائینس ہی اہل (کامیاب) ہوئے ہیں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ سوشیل سائینس میں 177 جائیدادوں کے منجملہ صرف 166 امیدوار ہی اہل (کامیاب) قرار دیئے گئے اسی طرح بائیو ساینس میں 22 جائیدادوں کے منجملہ 21 امیدوار ہی اہل (کامیاب) قرار دیئے گئے۔ نتائج کی تفصیلات کا تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ (tspsc.gov.in) پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔