گرونانک کی یوم پیدائش تقاریب ، آج نگر کیرتن

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سکھ مذہب کے بانی اور پہلے سکھ گرو ، سری گرونانک کی یوم پیدائش تقاریب ، پرکاش اتسو کے سلسلہ میں ایک رنگا رنگ نگر کیرتن (مقدس جلوس ) 31 اکٹوبر کو شام 4 بجے گردوارہ صاحب سکندرآباد نزد سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے نکالا جائے گا ۔ پربندھک کمیٹی صدور ایس بلدیو سنگھ بگہ ( جی ایس ایس) اور ایس گرو چرن سنگھ بگہ ( جی ایس جی ایس ایس ) نے کہا کہ یہ جلوس براہ نٹراج ٹاکیز ، کلاک ٹاور ، باٹا ، کنگس وے ، مونڈا مارکٹ ، الفا ہوٹل ، گذرتے ہوئے شام میں گردوارہ صاحب سکندرآباد پہنچے گا ۔ اس جلوس میں ریاست بھر سے ہزاروں سکھ حصہ لیں گے ۔ اس جلوس کے ساتھ ایک خوبصورتی سے سجائی جانے والی گاڑی میں گروگرنت صاحب کو نشان صاحبان ( مذہبی پرچم ) کے ساتھ لے جایا جائے گا ۔ مشہور راگی جتھے شاہ باد کیرتنس پیش کریں گے ۔ اس جلوس میں مشہور سکھ مارشل آرٹ ، گٹکا ، کا مظاہرہ کیا جائے گا اور اسپیشل گٹکا پارٹیز کی جانب سے گٹکا کی مہارتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔۔