گرمی کی لہر برقرار رہے گی : محکمہ موسمیات

حیدرآباد ۔ یکم مئی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر ‘ میدک ‘ جڑچرلہ ‘ سرسلہ اور نرمل میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی لہر برقار رہیگی ۔ ایک بلیٹن میں محکمہ نے خبردار کیا کہ بھدراچلم ‘ کتہ گوڈم ‘ کھمم ‘ نلگنڈہ ‘ سوریہ پیٹ ‘ ورنگل میں تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک بھی ہوسکتی ہے ۔ یہی صورتحال آئندہ تین دن کے دوران ساحلی آنھدرا کے اضلاع سریکا کلم ‘ وجیا نگرم ‘ وشاکھاپٹنم اور مشرقی گوداوری میں بھی ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے کچھ مقامات پر آئندہ پانچ دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک بھی ہوسکتی ہے ۔ جنوبی ساحلی آندھرا کے اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے آس پاس ہوسکت اہے ۔ کچھ مقامات پر 42 سے 43 ڈگری بھی ہوسکتی ہے جو معمول سے دو تا تین ڈگری زیادہ ہے ۔ تلنگانہ کے کچھ اضلاع میں آئندہ پانچ دن کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سلئیس تک ہوسکتا ہے ۔ عادل آباد میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ آندھرا پردیش میں جنگا مہیشور پورم میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 42 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔