گرمی کی لہر ، راما گنڈم کا درجہ حرارت 47.2ڈگری

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے عوام کو محکمہ موسمیات کا مشورہ ، درجہ حرارت 48ڈگری تک پہنچ سکتا ہے

حیدرآباد ۔27 مئی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں گرمی کی لہر جاری ہے جہاں ایک علاقہ راما گنڈم کا درجہ حرارت 47.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو ریاست بھر میں سب سے زیادہ اور موسم گرما کا بلند ترین درجہ حرارت قرار دیا گیا ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کی لہر کا سلسلہ 31مئی تک جاری رہے گا ، تاہم 29مئی کے بعد سے پیر تک تلنگانہ میں دور دراز کے اکا دکا مقامات پر 30تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی یا موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ رام گنڈم میں 47.2 ڈگری کے بعد عادل آباد اور نلگنڈہ دوسرے مقام پر ہے جہاں کادرجہ حرارت 45.3 ڈگری سلسیس رہا ۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت 42.5 ریکارڈ کیا گیا ۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ راست دھوپ کی زد میں نہ آئیں اور ( سلسلہ صفحہ 8 پر )