گرمیوں کا میک اَپ

اگر آپ میک اَپ کے بغیر گرمیوں میں باہر نہیں نکلنا چاہتی ہیں اور فاؤنڈیشن کے بغیر زندگی کو بے مقصد سمجھتی ہیں تو ہمارا مشور ہے کہ اس سیزن میں فاؤنڈیشن کو بھول جائیں اور ٹن ٹیڈ موئسچرائزر کا استعمال کریں۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ایک بار اس کا استعمال کرنے کے بعد آپ واپس پھر کبھی فاؤنڈیشن کی طرف نہیں جائیں گی۔
یہ موئسچرائزر : فاؤنڈیشن سے ہلکا ہوتا ہے اور اس کے باوجود یہ جلد کی خامیوں کو چھپا دیتا ہے اور آپ کو ایسا نہیں لگتا ہے کہ آپ نے چہرے پر ’’کیک‘‘ لگا رکھا ہے۔ فاؤنڈیشن وقت گزرنے کیساتھ پگھلنے لگتا ہے جبکہ ٹن ٹیڈ موئسچرائزر کیساتھ ایسی کوئی کہانی نہیں ہے۔
اکثر خواتین کی رنگت گرمیوں میں ڈارک ہوجاتی ہے اور ایسے میں اگر آپ فاؤنڈیشن استعمال پر اصرار کرتی ہیں تو پھر گرمیوں اور سردیوں میں الگ الگ شیڈ فاؤنڈیشن استعمال کریں۔ ہمیشہ ایسا ٹن ٹیڈ موئسچرائرزر استعمال کریں جس میں SPF کو بطور جزو استعمال کیا گیا ہو، گویا یہ آپ کیلئے بونس ہے۔