گرمائی کلاسیس کا اختتام ، طلبہ میں انعامات کی تقسیم

کریم نگر /31 مئی ( فیاکس ) 30 مئی 16 بروز دو شنبہ شہر کریم نگر کے مختلف محلہ جات مکرم پورہ عظمت پورہ ، گودام گڑھ میں صفاء بیت المال ایجوکیشنل ویلفیر اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ انڈیا ، شاخ کریم نگر کی جانب سے عصری اسکولوں کی تعطیلات کے بعد سے عصری تعلیم حاصل کرنے والیطلبہ کو دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کیلئے چلائے جانے والی مفت دینی گرمائی کلاسیس کا اختتام عمل میں آیا اور تمام طلبہ میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید خلیل محی الدین ( ناظم مدرسہ عبیہ فیض القرآن کریم نگر ) اور دیگر معزمین شہر کریم نگر شریک تھے ۔ جناب حافظ سید خلیل محی الدین نے طلہ کو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور والدین کی اطاعت کرنے کی نصیحت کی ۔ حافظ عبدالحکیم خان ( نائب صدر صفاء شاخ کریم نگر ) اختتامی دعاء کی اور اس موقع پر معلمین گرمائی کلاسیس کے علاوہ حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب ، حافظ محمد اسماعیل اور دیگر اراکین صفا شاخ کریم نگر بھی موجود تھے ۔