گرلڈ چکن سلاد

اجزاء : چکن بریسٹ 2 عدد دہی ایک کپ ،مسٹر ڈپیسٹ 2 چاہئے کے چمچ ، سرکہ ایک چوتھائی کپ چینی ایک چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ کالی مرچ پاوڈر 2 چائے کے چمچ پیاز لمبائی میں پتلا پتلا کاٹ لیں ۔ سلاد پتہ ایک عدد ،شملہ مرچ، کوکنگ آئیل حسب ضرورت ۔ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ لہسن 2 جوئے ۔
ترکیب : اگر گرل پین ہے تو اس میں کوکنگ آئیل ڈال کرچکن بریسٹ کے دونوں ٹکڑوں کو فرائی کرلیں ۔ اگر گرل پین نہیں ہے تو فائنگ پین میں ڈال کر تل لیں ۔ تقریباً آٹھ سے دس منٹ بعد اس میں ململ کپڑے میں چھانی ہوئی دہی مسٹر ڈپیسٹ ، نمک کالی مرچ سرکہ اور چینی ڈال کر ان ٹکڑوں پر پھیلا دیں اور 5 منٹ مزید گرل کریں ۔ پکنے دیں ) اس کے بعد سرونگ ڈش میں پیاز ، سلاد پتہ شملہ مرچ اور اگر چاہیں تو ایک عدد سیب بھی کاٹ کر ڈالیں ۔ اس کے اوپر چکن بریسٹ کے دونوں حصوں رکھ دیں اور انہیں پتلی پتلی پتیوں میں کاٹنے کے بعد اس کے اوپر لیموں کا رس لہسن کے جوئے باریک کاٹ کر ڈالیں اور ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل بھی ڈال دیں ۔ اس طرح ڈریسنگ کرنے کے بعد اس پر پودینے کے چند پتے کاٹ کر ڈالیں مزیدار گولڈ چکن سلاد تیار ہے ۔