گرفتاری سے بچنے کیلئے حافظ سعید کی عرضداشت

اسلام آباد۔24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملے کے کلیدی سازشی اور دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کی ہے اور یہ کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت ہندوستان اور امریکہ کے کہنے پر اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے ۔پاکستانی اخبار ‘ڈان ‘میں آج شائع خبر کے مطابق ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر سعید نے اپنے وکیل اے کے ڈوگر کے ذریعے داخل کی گئی عرضی میں عدالت سے حکومت کو اسے گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی۔قابل غور ہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی کمیٹی کا ایک وفد اسی ہفتے دو روزہ دورہ پر پاکستان جانے والا ہے ۔وفد اس سلسلہ کی تحقیقات کرے گا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی عائدپابندی سے متعلق احکامات کی تعمیل کر رہا ہے یا نہیں۔ اقوام متحدہ کی ٹیم کے اس دورے کو دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں پر پابندی کو مکمل طورپر لاگو کرنے میں ناکام رہنے پر پاکستان پر ہندوستان اور امریکہ کے دباؤ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔