گرداسپور بس اسٹانڈ کے قریب مشتبہ بیاگ کی دستیابی پر سراسیمگی

گرداسپور ( پنجاب ) ۔ 30 ۔ جولائی : (سیاست ڈاٹ کام ) : گرداسپور بس اسٹانڈ کے قریب آج دوپہر ایک مشتبہ بیاگ دستیاب ہونے کے بعد پولیس نے علاقہ میں تلاشی مہم شروع کردی ہے اور بموں کو ناکارہ بنانے والی ٹیم کو طلب کرلیا گیا ۔ ایس ایس پی گرداسپور مسٹر جی ایس تور نے بتایا کہ ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ بس اسٹانڈ کے قریب ایک سیاہ رنگ ایک پلاسٹک بیاگ مشتبہ حالت میں پایا گیا ۔ اس علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے بم ڈسیپوزل ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے اور اس علاقہ میں چپہ چپہ کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ ضلع گرداسپور کے دینانگر میں عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا تھا ۔ جس میں 7 افراد بشمول 4 شہری اور 3 پولیس ملازمین اور ایک ایس پی ہلاک ہوگئے تھے ۔