گربانی کی ہیٹ ٹرک ودھربا 206/4

اندور 30 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ودھربا کے فاسٹ بولر رنجیت گربانی نے ہیٹ ٹرک لیتے ہوئے دہلی کو 295 رنز تک محدود رکھا اور رانجی ٹرافی کے فائنل میں ودھربا نے اپنی پہلے اننگز میں کپتان فیض فضل کے ہمراہ وسیم جعفر کی ناقابل تسخیر نصف سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز اسکور کرلئے ہیں اور وہ مستحکم موقف کی سمت گامزن ہیں۔ فضل نے 10 چوکوں کی مدد سے 67 رنز اسکور کئے۔ وسیم جعفر 61 رنز بناکر ٹیم کو سبقت دلوانے کے محور ہیں۔ قبل امیں گربانی نے ہیٹ ٹرک مظاہرے کے ذریعہ 59 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر بولروں میں ٹھاکرے نے 74 رنز کے عوض 2 وکٹ لئے۔