گراماجیوتی پروگرام ، سنہرے تلنگانہ سے مربوط ۔ رکن پارلیمنٹ کویتا کا خطاب

نظام آباد:26؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ باوقار پروگرام گراما جیوتی پروگرام کے ذریعہ دیہی ترقی کو یقینی بنانے اور سنہرے تلنگانہ کے قیام کا ایک حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہاررکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے سرکنڈہ میں منعقدہ گراما جیوتی پروگرام کے دوران جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس جلسہ میں رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن،ضلع جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی، اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر راجہ رام، آرڈی او یادی ریڈی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کے کویتا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی ضروریات کی تکمیل کیلئے گراما سبھائوں کے ذریعہ اس کی نشاندہی کرتے ہوئے اس پر قرارداد کے ذریعہ فنڈس کی منظوری عمل میں لائی جائے گی۔ تلنگانہ کے حصول کیلئے لمبے عرصہ تک جدوجہد کے بعد تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے اور سنہرے تلنگانہ کے قیام کیلئے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کوشاں ہے اور گراما جیوتی کے ذریعہ دیہی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے یہ پروگرام کو متعارف کیا گیا ہے۔ دیہاتوں میں منعقدہ گرام سبھائوں میں مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے قرار داد پیش کرتے ہوئے فنڈس کی منظوری عمل میں لائی جائے گی۔ گراما جیوتی میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے 7 کمیٹیاں قائم کی جارہی ہے گراما جیوتی کے فنڈس کے علاوہ ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ کا بھی فنڈس منظور کیا جائیگادیگر افراد کو امکنہ جات کے علاوہ آنے والے چار سالوں میں سرکنڈہ منڈل کے دیہاتوں کو 2.88 کروڑ روپئے منظور کئے جائیں گے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن نے اپنی تقریر میں کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو دیہی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے یہ پروگرام کا آغاز کیا ہے جبکہ سابق میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ بعدازاں پرائمری ہیلت سنٹر کے علاقہ میں رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ شجرکاری میں حصہ لیااور ہر شخص اپنی جانب سے پودا لگانے کی خواہش کی۔ اس جلسہ میں نائب صدرنشین ضلع پریشد سمنا ریڈی کے علاوہ ضلع پریشد کے رکن، منڈل پرجا پریشد صدر و دیگر بھی موجود تھے۔