گدوال ضلع کے مانو پاڈو میں کارڈن سرچ

گدوال یکم / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج علی الصبح ساڑھے چار بجے جو گولامبا گدوال ضلع ایس پی مسٹر کے پی لکشمی نائک کے احکامات کے مطابق جو گولامبا گدوال ضلع اڈیشنل ایس پی مسٹر کے کرشنا کے زیر نگرانی گدوال ضلع کے مانو پاڈو منڈل کے ایس سی ، بی سی ، کالونیوں میں ڈی ایس پی مسٹر شاکر حسین ، شانتی نگر سرکل انسپکٹر سی آئی گرونائیڈو اور 6 سب انسپکٹر پولیس اور 60 پولیس جوان گروپ آف کٹ کے 6 ٹیمس کارڈن سرچ کا اہتمام کیا گیا اور اندھرے میں ہی ان پولیس کے 6 گروپس نے 200 مکانات میں جاکر گاڑیوں کی تلاشی لی اور بغیر دستاویزات کے 14 موٹر سائیکل اور ایک آٹو کو پولیس نے ضبط کرلیا جو گولامبا گدوال ضلع اڈیشنل ایس پی نے عوام سے ملاقات کرکے کہا کہ آپ لوگ گھبرانے اور کسی قسم کا خوف کھانے کی ضرورت نہیں ۔ ہم آپ کی بھلائی کیلئے ہی پولیس کا کارڈن سرچ پروگرام عمل میں لارہے ہیں اور عوام سے کہا کہ اگر آپ کے گاؤں میں کوئی اجنبی شخص یا پھر کوئی اور جس کو آپ پہونچاتے نہیں ویسے لوگوں کے بارے میں 100 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دیں ۔