گجرات کانگریس قائدین احمد پٹیل کے بھڑوچ سے مقابلہ کے خواہاں

احمد آباد ۔ /31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے کانگریس قائد سینئر پارٹی قائد احمد پٹیل کو آئندہ ماہ لوک سبھا انتخابات میں بھروچ نشست کیلئے پارٹی کے امیدوار بننے کی درخواست کررہے ہیں ۔پارٹی قائدین نے احمد پٹیل سے کہا ہے کہ وہ بھڑوچ سے مقابلہ کریں۔ پارٹی نے تاہم ابھی اس تعلق سے فیصلہ نہیں کیا ہے ۔