گجرات میں 12 لاکھ نوجوان پہلی بار ووٹ دیں گے

احمد آباد۔ 30نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات اسمبلی انتخابات میں اس بار 12 ملین سے زیادہ نوجوان ووٹر زپہلی بار اپنے ووٹ کے حق استعمال کریں گے جبکہ سو سال یا اس سے زیادہ عمر کے 7600 سے زائد ووٹر زبھی اپنے ووٹ کے حق استعمال کرکے اس ریاست کے 182 حلقوں کے امیدواروں کے انتخابی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔الیکشن آفس کے ذرائع کے مطابق ریاست میں 9 اور 14 دسمبر کو دو مراحل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 12 لاکھ 37 ہزار 606 نوجوان ووٹرز پہلی بار اپنے حق رائے دہی استعمال کرکے امیدواروں کے انتخابی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔ ریاست میں کل چار کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ ووٹر زہیں جن میں سے 7670 ایسے ووٹر ہیں جن کی عمر سو سال یا اس سے زیادہ ہے ۔ ریاست میں 18 سے 39 سال کی عمر کے 51.92 فیصد ووٹر ہیں۔سوراشٹر،کچھ اور جنوبی گجرات کے 19 اضلاع کے 89 اسمبلی حلقوں میں 9 دسمبر کو پہلے مرحلہ کا انتخاب ہوگا جس کے لئے کل 977 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں. ان میں سے 273 قومی سیاسی پارٹیوں کے اور 442 آزاد امیدوار ہیں۔ باقی ریاستی سطح کی پارٹیوں کے امیدوار ہیں۔ دوسرے مرحلہ کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل جاری ہے ۔

 

گجرات الیکشن :کروڑوں روپے کی شراب اور دیگر اشیاضبط
احمد آباد۔ 30 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں شراب پر پابندی ہے اس کے باوجود اس ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل اس کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت اب تک کل 19.82کروڑ روپے قیمت کی غیر ملکی شراب اور24.31کروڑ روپے قیمت کی دیسی شراب ضبط کی گئی ہے ریاستی الیکشن آفس کے مطابق ریاست میں انتخابات سے قبل غیر قانونی منشیات کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اور اس دوران ریاست کے مختلف حصوں میں چھاپہ ماری کے دوران غیر ملکی اور دیسی شراب کو ضبط کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ 24 کروڑ قیمت کی دیگر اشیاء کو بھی ضبط کیا گیا ہے جس کی تفصیلات نہیں دی گئی ہے ۔ اسی دوران ایک کروڑ 84 لاکھ روپے نقد بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ریاست میں اب تک 127 انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی شکایات درج کرائی گئی ہے جن میں سے 111 پر عملدرآمد کیا گیا ہے اور باقی کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔