گجرات میں پٹہ دار کوٹہ پارٹی کیلئے کوئی مسئلہ نہیں: بی جے پی

امریلی۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ گجرات میں پٹہ داروں کے لیے تحفظات فراہم کرنے میں وہ رکاوٹ نہیں بنے گی اور امید ظاہر کی کہ یہ کمیونٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت سے بی جے پی کو کامیاب کرے گی۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کی سالانہ چھ ہزار آمدنی اسکیم کے باعث کسانوں کے سارے ووٹ اسی پارٹی کو ملیں گے۔ 2017ء میں پٹہ دار تحفظات احتجاج بھڑک اٹھا تھا جس کا اثر اسمبلی انتخابات پر بھی پڑا تھا۔ ریاست کے سوراشٹرا علاقہ میں یہ کمیونٹی کا اچھا خاصا اثر پایا جاتا ہے۔ سوراشٹرا کے بات لوک سبھا نشستوں پر مشتمل 49 اسمبلی حلقے پائے جاتے ہیں جس میں سے کانگریس کے حصہ میں 30 جبکہ بی جے پی 18 پر جیت سکتی ہے اور این سی پی کے لیے شعلہ بیان لیڈر ہردیک پٹیل جنہوں نے 2015ء میں پٹہ دار کمیونٹی کے لیے احتجاج شروع کیا تھا حالیہ عرصہ میں کانگریس میں شامل اور وہ فی الحال سوراشٹرا علاقہ میں اپوزیشن کی مہم چلارہے ہیں۔ 2014ء میں زعفرانی جماعت کو تمام 26 نشستیں حاصل ہوئیں تھیں۔ بی جے پی سوراشٹرا زون انچارج منسوک پانڈیا نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو سخت ہزیت کا سامنا کرنا پڑا تھا کیوں کہ نوجوان طبقہ پارٹی کے خلاف تھا لیکن اب سارا طبقہ پارٹی کے ساتھ ہے اور پارٹی بھاری اکثریت سے جیت جائے گی۔ پٹہ دار تحفظات احتجاج پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک سیاسی اغراض پر مبنی احتجاج تھا جس کو کانگریس کی سرپرستی حاصل تھی۔