گجرات جھڑپوں کے دوران پولیس کی زدوکوب کی اطلاعات ‘ صحافیوں کے تحفظ میں اضافہ ضروری

نئی دہلی۔30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات جھڑپوں کے دوران پولیس کی جانب سے احتجاجیوں پر جبر و تشدد کی جو جھلکیاں دنیا بھر میں دیکھی گئی ہے اُن میں صحافیوں کو جو ان واقعات کی رپورٹنگ کیلئے وہاں گئے ہوئے تھے کئی بار پولیس کی لاٹھیاں سہنی پڑی‘ انہیں آبی توپ کا بھی سامنا کرنا پڑا جو احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے استعمال کی گئی تھی ۔ ان تمام مناظر کو دیکھتے ہوئے اس بات کی اہمیت اور بھی زیادہ ہوجاتی ہے کہ صحافیوں کے حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کی جائے جن کا کسی سے بھیکوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ وہ صرف واقعات کی اطلاع دینے کیلئے ایسے مقامات پر جاتے اور خطروں کا سامنا کرتے ہیں ۔