گاڈیم انٹرنیشنل اسکول ملازمین کو بیسک لائف سپورٹ پر کانٹیننٹل ہاسپٹل کی ٹریننگ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : کانٹیننٹل ہاسپٹلس اپنے احاطہ میں گاڈیم انٹرنیشنل اسکول ، گچی باولی حیدرآباد کے ملازمین کے لیے بیسک لائف سپورٹ ( بی ایل ایس ) اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا ہے ۔ اس پروگرام میں اسکول کے 100 ٹیچرس اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی ہے ۔ ممبرس کو ڈاکٹر سری سوجنیا ، کنسلٹنٹ ایمرجنسی فزیشین اور ڈاکٹر انجل دیال ، کنسلٹنٹ پیڈیا ٹریشین و انٹینسیویسٹ نے ٹریننگ دی اور مسز جاگرتی ( نرس ایجوکیٹر ) اور مسٹر انیل ( ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے معاونت کی ۔ ڈاکٹر کرواین ریڈی چیرمین ہاسپٹل ہذا نے خطاب میں کہا کہ کارڈئیک اریسٹ نہایت عام سبب ہے جس سے عالم گیر سطح پر موت واقع ہورہی ہے ۔ اس طرح بنیادی لائف سپورٹ کے اقدامات سے متاثرہ فرد کی زندگی بچائی جاسکتی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سری جونیا اور ڈاکٹر انجل دیال نے بھی خطاب کیا اور مفید مشورے دئیے ۔۔