گاندھی نگر میں ساتویں متحرک گجرات چوٹی کانفرنس

احمدآباد ۔ یکم ؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے شہر گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں 11 تا 13 جنوری ساتویں متحرک گجرات چوٹی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس کا بنیادی موضوع ’’سب کو ساتھ لیکر ترقی، ایجادات، پائیداری، نوجوانوں اور مہارت کا فروغ، معلومات میں شراکت داری اور نیٹ ورکنگ‘‘ ہوگا۔ اس موقع پر گجرات کے مختلف شعبوں میں ترقی کے امکانات اجاگر کئے جائیں گے۔ پالیسی سازوں، شعبہ صنعت کے قائدین اور دنیا بھر کے نامور ماہرین تعلیمات کو باہمی تبادلہ خیال کا موقف ملے گا۔ تفصیلات ویب سائیٹ www.vibrantgujarat.com پر دستیاب ہیں۔