گانجے کی اسمگلنگ ، دو گرفتار

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے گانجے کی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس یادادری بھونگیر ای رامچندرا ریڈی نے کہاکہ ایم گنیش جو پیشہ سے ڈرائیور ہے اور وشاکھاپٹنم کا متوطن ہے، وہ اپنے ساتھی 19 سالہ پی سائی جو طالب علم ہے اور رام پرساد کی مدد سے وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقوں سے گانجہ خرید کر اُسے شہر منتقل کرتے ہوئے دوگنی قیمت پر فروخت کیا کرتا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ سائی رام پرساد کو گانجہ فروخت کرنے کے لئے فی کیلو 10 ہزار روپئے لیا کرتا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 106 کیلو گانجہ، ایک کار، دو موبائیل فون جس کی قیمت 15 لاکھ بتائی جاتی ہے ضبط کرلیا اور گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔