گارڈن آف ایڈن پراپرٹی ڈیولپرس کے رئیل اسٹیٹ وینچرس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : گارڈن آف ایڈن پراپرٹی ڈیولپرس نے اب رئیل اسٹیٹ بزنس میں قدم رکھ دیا ہے اور دو پلاٹنگ وینچرس گارڈن آف ایڈن نزد جڑچرلہ اور گارڈن آف ایڈن 2 ، گیٹیڈ اوپن پلاٹس واقع شاد نگر کے علاوہ گیٹیڈ کمیونٹی وینچرس کو متعارف کیا ہے ۔ متعارف کرنے کے موقع پر ان کے پاش کارپوریٹ آفیس واقع کریشی سفائر ، مادھا پور میں مسٹر شجی میتھیو ، سی ای او اور مایا شجی ایم ڈی نے کہا کہ انہوں نے ’ اون اے پیس آف تلنگانہ ‘ اقدام کا آغاز کیا ہے ۔ جس کے ذریعہ وہ اراضیات میں سرمایہ کاری کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ مستقبل میں اس کی قیمتیں بڑھیں گی ۔ اراضی محدود ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848046781 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد کی ہیلوکری کے
نئے وینچر ہیلو پراٹھا کا آغاز
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ہیلوکری جو حیدرآباد کی فاسٹ انڈین فوڈ چین ہے ۔ اس نے پونے ، حیدرآباد ، بنگلور اور نئی دہلی میں 21 آوٹ لیٹس کے ساتھ غیر معمولی پیمانے پر اس کے نئے وینچر ۔ ہیلو پراٹھا کا آغاز کیا ہے ۔ اس وسعت کے حصہ کے طور پر ہیلو کری نے ایٹ سم ، پونے کی فوڈ چین کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ ہیلوکری نے اس کے کک ( کچن ان کمرشیل کچن ) ماڈل کے تحت پونے میں ایٹ سم آوٹ لیٹس میں 12 یونٹس کھولے ہیں ۔ ہیلوکری کے کوفاونڈر راجو بھوپتی کے مطابق کک نامعلوم پلیٹ فارم ہے جو ہیلوکری سے لیس ہوتے ہوئے اعلی کچن پیمانہ میں بدل گیا ہے ۔ زیرو ایسیٹ انٹرنیٹ فرسٹ فوڈ چین کا آن لائن ماڈل معتبر انداز میں قائم کیا ہے ۔ پیشتر ازیں اس کی بریانی ہی مقبول عام تھی ۔ اس کے ساتھ ہندوستانی پکوان بھی اور اب پراٹھا بہترین پکوان میں شامل ہوگیا ہے ۔۔