گاجر کے فوائد

گاجر کا استعمال صرف بینائی تیز کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا بلکہ اس کے کئی اور طبی فوائد بھی ہیں۔ گاجر کا رس ناخن، بال، دانت اور ہڈیوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے گاجر میں وٹامن اے، بی اور سی سمیت کئی ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم اور فائدہ مند ہیں۔ ماہرین کے مطابق روزانہ گاجر کا رس پینے سے نہ صرف جگر کا نظام بہتر ہوتا ہے بلکہ یہ کینسر کی رسولیوں کی افزائش روکنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کے علاوہ گاجر کا استعمال پیٹ اور دل کی بیماریوں کو بھی دور رکھتا ہے۔ گاجر کا حلوہ دماغی اور جسمانی طاقت کیلئے بہت مفید ہے۔ گاجر میں تمام سبزیوں کی غذائیت پائی جاتی ہے۔