گائے پالو یا پان کی دکان کھول لو

نوجوانوں کو سرکاری نوکری کے پیچھے نہ بھاگنے چیف منسٹر تریپورہ کا مشورہ
اگرتلہ ۔29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر تریپورہ بپلپ کمار دیب نے اپنے متنازعہ بیانات دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ انہوں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری نوکریوں کیلئے برسوں تک خوشامد کرنے کے بجائے ’’ پان کی دکان ‘‘ کھول لیں ‘ اپنی زندگی کا قیمتی وقت ضائع نہ کریں ۔ نوجوانوں کو گائے پالن کا کاروبار بھی منفعت بخش ہے ۔ اس سلسلہ میں بینکوں سے قرض حاصل کریں ۔ اگرتلہ میں تریپورہ ویٹرنری کے سمینار سے خطاب کرتیہ وئے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان سیاسی قائدین کے پیچھے دوڑنے کے بجائے اپنا خود کا پان شاپ کھول لیں ۔وزیراعظم مدرا اسکیم کے تحت بینکوں سے قرض لیکر خود روزگار حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر تریپورہ نے مزید کہا کہ جو نوجوان بینک سے کم سے کم 75ہزار روپئے کا قرض لیتا ہے وہ آسانی سے ہر ماہ 25000روپئے کما سکتا ہے ۔