ک6.5 کروڑ ہندوستانی عوام کبھی اسکول نہیں گئے

نئی دہلی ۔ 31 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں 5 تا 19 سال کی عمر کے تقریباً 6.54 کروڑ افراد کبھی اسکول نہیں گئے ۔ اسی طرح مزید 4.49 کروڑ افراد نے گزشتہ دہے میں اسکولی تعلیم ترک کردی ۔ 2011 ء مردم شماری کے مطابق 5 تا 19 سال عمر کی 38.01 کروڑ آبادی میں 26.98 کروڑ (71 فیصد) تعلیمی اداروں سے وابستہ ہے ۔ 4.49 کروڑ (11.8 فیصد) نے ابتدائی اسکولی تعلیم حاصل کی جبکہ 6.54 کروڑ (17.2 فیصد) نے کبھی اسکول کا رُخ نہیں کیا۔