ک2.3 کیلو سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

ک2.3 کیلو سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار
شمس آباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2.3 کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب عبداللہ بدر الدین ساکن کیرالا جو آج صبح دبئی سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچا جس کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے موبائیل پاؤچ کے اندر سے سونے کے 20 بسکٹ پائے گئے ۔ جس کا وزن 2.3 کیلو ہے ۔ کسٹمس عہدیداروں نے عبداللہ بدر الدین کو حراست میں لیتے ہوئے مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔۔