کے کے شرما کے مبصر مقرر ہونے پر ترنمول کانگریس کو اعتراض

کلکتہ 27مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف کیسابق ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما کو مغربی بنگال اور جھاڑ کھنڈ پولس کا خصوصی آبزرور مقرر کیے جانے پر ترنمول کانگریس نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شرما اسی سال آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت کرچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دوریٹائرڈ آئی آر ایش اور دو آئی پی ایس افسران کو خصوصی آبزرورمقرر کیاہے ۔یہ آبزرو انتخابات کے دوران بلیک منی،غیر قانونی طریقہ سے ووٹر کارڈبنانے اور سیکورٹی فورسیس کی تعیناتی کے معاملات کی نگرانی کریں گے ۔شرما ان میں سے ایک ہیں۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیریک اوبرائن نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کے کے شرما جو بی ایس ایس کے ڈی جی کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہوئے کو مغربی بنگال اور جھاڑ کھنڈ پولس کا اسپیشل آبزرور مقرر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سال قبل ہی اعتراض کیا تھا کہ شرما نے یونیفارم پہن کر آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔