کے پریمیم واٹر پیوریفائرس کا آغازBlue Star

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ایر کنڈیشننگ اینڈ کمرشیل ریفریجریشن کمپنی ، بلیو اسٹار لمٹیڈ کی جانب سے اس کے اسٹائیلش اور پریمیم واٹر پیوریفائر کے رینج کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے ۔ واٹر پیوریفائر کے اس کے رینج کو وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر گریش بنگورانی چیف مارکیٹنگ آفیسر ، واٹر پیوریفائر ڈیویژن ، ممبئی اور مسٹر سی پی مکندنہ مینن ، پریسیڈنٹ سیلس اینڈ مارکیٹنگ ، چینائی نے کہا کہ 21 ماڈلس کے ایک رینج کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں 15 ایک ڈبل لیٹرڈ آر او + یو وی پروٹیکشن فراہم کرتے ہیں جس سے پانی کا محفوظ اور خالص ہونا یقینی ہوتا ہے ۔ اس رینج کے برانڈ نام میں اسٹیلا ، ایڈج پریزما ، امپیریا میجسٹو اور پرسٹینا شامل ہیں اور ان کی قیمتوں کا رینج 7900 روپئے سے 44,900 روپئے تک ہے ۔ مسٹر گریش ہینگورانی نے کہا کہ کمپنی کا مقصد تین سال میں 10 فیصد مارکٹ شیر تک پہنچنا ہے ۔ بلیو اسٹار نے یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ یہ کمپنی فی الوقت ریسیڈنشیل واٹر پیوریفائرس فراہم کررہی اور اس کے رینج میں بتدریج اضافہ کرتے ہوئے کمرشیل واٹر پیوریفیکیشن سسٹمس کا احاطہ کرے گی ۔۔