کے ٹی آر کے موٹر قافلے میں ایک شخص زخمی

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ کے دورے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر کے قافلہ میں موجود رکن پارلیمنٹ کی گاڑی سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ تاہم فوری طور پر چوکسی سیکوریٹی اہلکاروں نے زخمی کو مقامی ہاسپٹل منتقل کردیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ ریاستی وزیر آج شہر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے میں مصروف تھے ۔ صبح ایل بی نگر میں چنتل کنٹہ چیک پوسٹ کے قریب انڈر پاس کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر کا قافلہ اپل سے رامنتاپور کی جانب روانہ ہوا ۔ اس دوران حادثہ پیش آیا ۔ وزیر کے قافلہ میں موجود رکن پارلیمنٹ ملاریڈی کی گاڑی سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔