کے ماسٹر آف ٹرینرس پروگرام کا آغاز APSSDC

حیدرآباد ۔ 30 نومبر (آئی این این) اے پی اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (APSSDC) کے منیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او، جی سبا راؤ نے کہا کہ خلیجی ممالک کو ہوم میڈ سرونٹس کے طور پر اور دیگر پروفیشنل جابس پر جانے والے اسکلڈ اور ان اسکلڈ لیبر میں کافی فرق ہوتا ہے۔ آج یہاں ’’جینڈر مائیگریشن اینڈ ڈیولپمنٹ : اے میاٹر آف رائٹس‘‘ پر منعقد ہورہے سہ روزہ ماسٹر آف ٹرینرس (MOT) پروگرام کے افتتاحی سیشن میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے سبا راؤ نے بتایا کہ حکومت آندھراپردیش نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے خطوط پر اے پی ایس ایس ڈی سی کو تشکیل دیا ہے تاکہ ریاست میں تیز تر ترقی ہو۔ اس ٹریننگ کورس کا اہتمام مشترکہ طور پر اے پی ایس ایس ڈی سی اور یو این ویمن کی جانب سے کیا جارہا ہے۔