کے سی آر کوبیٹی کی ناکامی کاخوف

تلگودیشم قائد و ینکٹیشورراؤ کی ٹی آر ایس میں شامل کرنے پر جوجی ریڈی کا خطاب

کریم نگر ۔ 7 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد میں حلقہ پارلیمنٹ امیدوار کویتا کے ٹی آر ایس کے خلاف کسانوں نے نامزدگی داخل کرنے پر کے سی آر بیٹی کی بری طرح ناکامی ہوگی ۔ اس خدشہ کے تحت سی ایم کے عہدے پر رہتے ہوئے بذات خود انتہائی بے شرمی کے ساتھ ٹی ڈی جی قائد ایم وینکٹیشوراؤ کے گھر جاکر بیٹی کو کامیابی کے لئے انہیں ٹی آر ایس میں شرکت کی جو دعوت دی اس بات کا اظہار کر یم نگر ٹی ڈی پی صدر جوجی ریڈی نے کیا ۔ اپنے مقامی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب ہوئے کہا کہ تلگودیشم پارٹی جب اقتدار میں تھی تین میعاد عہدہ وزارت پانچ بار رکن اسمبلی رہ کر تلگودیشم میں اہم عہدوں پر رہ کر آج جبکہ تلگودیشم اقتدار پر نہ ہونے سے تلگودیشم چھوڑ دینے والے ایم وینکٹیشوراؤ کو عوام کو جواب دینا ہوگا ۔ تلگودیشم پارٹی کو دفن کرنے کا دعویٰ کرنے والے کے سی آر محض اپنی بیٹی کی ایم پی نشست پر کامیابی کی خاطر ٹی ڈی پی قائد کی مدد کی ضرورت پڑی ہے ۔ دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین جو کہ عوام نے منتخب کیا ہے انہیں مختلف طریقوں سے ترغیب دے کر اپنی پارٹی میں داخل کرنا جمہوریت کا مذاق ہے چناؤ میں کامیابی کی امید نہیں ہے اس لئے دیگر پارٹیوں کے منتخبہ قائدین کو ترغیب دے کر اپنی پارٹی میں شامل کرنے والے کے سی آر کے زوال کا وقت آچکا عوام نے ایم ایل سی چناؤ میں تمہیں آئینہ دکھا دیا ہے ۔ اور انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اگر چندرابابونائیڈو کے ساتھ سازش کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی کو سامنے رکھتے ہوئے کھل کر اور یہاں کے سی آر کے ساتھ خفیہ معاہدہ اور کے سی آر کے تلنگانہ مخالف جگن سے دوستانہ کیا معنیٰ ۔ چندرابابونائیڈو سے مقابلہ راست کرنے کا کسی کو دم نہیں ہے ۔ مودی کا اور کے سی آر کا گراف نیچے آچکا ہے ۔ الیکشن کمیشن ای ڈی سی پی آئی مودی حکومت کے غلام بن چکے ہیں ۔ تلنگانہ میں بی جے پی اور کے سی آر کا نام نہیں رہے گا ۔