کے سی آر، چندرابابو نائیڈو پر ڈاکٹر کے نارائنا کی تنقید

حیدرآباد 19 جولائی (این ایس ایس) سی پی آئی قائد ڈاکٹر کے نارائنا نے گوداوری پشکرالو کے نام پر توہم پرستی کی حوصلہ افزائی کے لئے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ اور اے پی چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے مرکز کے حصول اراضی بل پر ان دو چیف منسٹرس کی جانب سے ردعمل کا اظہار نہ کئے جانے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہاکہ دونوں چیف منسٹرس کو حصول اراضی بل پر اپنے موقف کو واضح کرنا چاہئے۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ دو تلگو چیف منسٹرس پشکر سرگرمیوں میں عوام کے مسائل کو نظرانداز کررہے ہیں۔