کے درمیان تجارتی یادداشت مفاہمتTablez اور Yoyoso

ہندوستان کے بڑے شہروں میں اسٹورس قائم کرنے کی تجویز : ادیب احمد

حیدرآباد 19 اگسٹ (پریس نوٹ) Tablez LuLu گروپ انٹرنیشنل نے اپنی تجارت کے فروغ کے لئے چائنیز لائف اسٹائیل برانڈ Yoyoso کے ساتھ یادداشت مفاہمت کیا ہے جس کے تحت ہندوستان کے بڑے شہروں جیسے نئی دہلی، بنگلور، چینائی اور حیدرآباد میں اپنے اسٹورس قائم کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں ادیب احمد منیجنگ ڈائرکٹر Tablez اور مسز ماہان یویوسو برانڈ کے بانی و پریسڈنٹ کمپنی نے چین میں مفاہمت کی ہے۔ اسی دوران ادیب احمد نے بتایا کہ یویوسو کی جانب سے روزآنہ استعمال کے 5 ہزار سے زائد فیشن کے اشیاء کے پراڈکٹس فروخت کئے جاتے ہیں۔ یویوسو کے پراڈکٹ کے طرز پر نئے آئیٹمس کو تیار اور فروخت کئے جائیں گے۔ اس طرح عالمی سطح پر ایک ہزار سے زائد اسٹورس کی چین قائم کرنے کی تجویز ہے۔ آئندہ پانچ سال میں Tablez کی جانب سے یویوسو نے بڑے شہروں میں 30 اسٹورس قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ادیب احمد نے توقع ظاہر کی کہ یویوسو سے Tablez کی یادداشت مفاہمت یقینی طور پر دونوں کمپنیوں کی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا۔ لوگو گروپ انٹرنیشنل نے جون میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی تجارت کو فروغ دے گا۔