کے جی ایف 2 میں سنجے دت کیساتھ روینہ ٹنڈن

ممبئی۔26فروری(سیاست ڈاٹ کام)مشہور اداکارہ روینا ٹنڈن سپرہٹ جنوب ہندوستانی فلم ‘کے جی ایف’ کے سیکوئل میں مشہور اداکار سنجے دت کے ساتھ کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔سال 2018 میں ریلیز ہوئی فلم کے جی ایف کا سیکوئل بنایا جارہا ہے ۔اداکاریش کی فلم کے جی ایف پانچ زبانوں میں ریلیز کی گئی تھی۔فلم کو ساؤتھ کے ساتھ ساتھ ہندی میں بھی شائقین کی زبردست ستائش ملی تھی۔کے جی ایف کی ٹیم نے اس کے اگلے حصہ ‘کے جی ایف’2 پت کام شروع کردیاہے ۔بتایا جارہا ہے کہ کے جی ایف 2میں روینہ ٹنڈن بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔روینا اس سے پہلے بھی ایک کنڑ فلم ‘اپیندر’ میں کام کرچکی ہیں۔اس فلم سے روینا کے جڑنے کی سب سے بڑی وجہ ان کے شوہر انل ٹھڈانی ہیں ۔انل نے کے جی ایف کا ہندی میں ترجمہ کیا تھا۔فلم کے دوسرے حصے سے بھی انل اسی طرح جڑے رہیں گے ۔اس فلم میں روینا کے ساتھ ساتھ سنجے دت کا نام بھی جڑ گیا ہے ۔کے جی ایف 2 کو اسی سال کے آخر میں یعنی دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔