کے برائیڈل کلکشن کی نمائشReliance Jewels

حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کے مشہور جیولری برانڈ ، ریلائنس جیویلس کی جانب سے یہاں 3 تا 5 نومبر برائیڈل کلکشن کی نمائش Panache – The Luxury Expo پر ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر ، حیدرآباد پر منعقد کی جارہی ہے ۔ اس نمائش میں ہندوستان کے مشہور لگثرری برانڈس کولکتہ ، جئے پور ، بنگلورو ، چینائی ، ممبئی اور حیدرآباد کے لگثرری برانڈس کو پیش کیا جائے گا ۔ اس نمائش میں ڈیزائنر جیولری کے 10,000 پیسیس کی ایک چھت کے نیچے نمائش اور فروخت کی جائے گی ۔ اس نمائش کے دوران ریلائنس جیویلس کی جانب سے ناتراشیدہ رنگین نگینوں اور اینٹک ڈیزائنس کی ڈائمنڈ جیولری کے شاندار رینج کی نمائش کی جائے گی ۔ برائیڈل کلکشن کے ہر پیس کو خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ Panache – The Luxury Expo پر ریلائنس جیویلس کی جانب سے نمائش منعقد کرنے کے بارے میں بتاتے ہوئے سنیل نائیک ، سی ای او ، ریلائنس جیویلس نے کہا کہ ہم کو یقین ہے کہ یہ ہمارے پراڈکٹس کی نمائش کے لیے صحیح پلیٹ فارم ہے ۔۔