کے ای پربھاکر کرنول ایم ایل سی نشست کیلئے بلا مقابلہ منتخب

امراوتی 29 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) برسر اقتدار تلگودیشم پارٹی کے امیدوار کے ای پربھاکر کو آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کیلئے کرنول لوکل اتھاریٹی نشست سے بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا ۔ دو آزاد امیدواروں نے آج اپنے پرچہ جات نامزدگی سے دستبرداری اختیار کرلی تھی جس کے بعد پربھاکر کے بلا مقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہوئی ۔ کرنول کے جوائنٹ کلکٹر و ریٹرننگ آفیسر پرسنا وینکٹیش نے پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری کی مہلت ختم ہونے کے بعد پربھاکر کے انتخاب کا اعلان کیا ۔ اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس نے اس نشست کیلئے مقابلہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ یہاں شلپا چکراپانی کے ایم ایل سی نشست سے مستعفی ہوجانے کی وجہ سے انتخاب کروانا پڑا تھا ۔ کے ای پربھاکر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں اور ڈپٹی چیف منسٹر کے ای کرشنا مورتی کے چھوٹے بھائی ہیں۔