کے انعقاد کا اعلانADSOPHOS مفخم جاہ انجینئرنگ کالج میں

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : قومی سطح پر انجینئرنگ طلباء کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور انہیں اپنی تخلیق کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی گذشتہ کئی برسوں سے پروگراموں کا انعقاد کرتا آرہا ہے ۔ اس پروگرام میں ملک کے مختلف انجینئرنگ کالجوں کے طلباء حصہ لیتے ہیں ، اپنے پروجکٹس پیش کرتے ہیں ۔ اسی سلسلے کے تحت ADSOPHOS-2014 منعقد کرنے کا اعلان گیا ۔ کالج کے EEE اور EIE ڈپارٹمنٹ کے اسٹوڈنٹس کوآرڈینٹرس نے بتایا کہ 6 اور 7 مارچ کو منعقد ہونے اس پروگرام میں ریاست کے علاوہ بیرون ریاست کے طلباء بھی حصہ لے سکتے ہیں ۔ کالج کی تعلیم کے بعد پروفیشنل زندگی کا سامنا کرنے کے لیے طلباء کو تیار کرنا قومی سطح کے اس پروگرام کا مقصد ہے ۔ دو روزہ پروگرام کے دوران انجینئرنگ کے طلباء نہ صرف اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں بلکہ دیگر پروگراموں کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں کو منوا سکتے ہیں ۔ پروگرام سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے 8686660925 اور 8886152510 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔