کین فرنیچر کی خوبیاں

خواتین کین فرنیچر کی خوبیوںکو مدنظر رکھتے ہوئے اسے خاصہ اہمیت دیتی ہیں۔ جو بوقت ضرورت یا جب جی میں آئے گھر کی سیٹنگ تبدیل کرنے کے نقطہ نظر سے بآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرسکتی ہیں۔ اس کے برعکس لکڑی یا راؤ آئرن سے تیار کردہ فرنیچر بہت زیادہ وزنی ہوتا ہے جو اپنی تمام تر خوبصورتی کے باوجود یہ سہولت فراہم نہیں کرسکتا۔ اس لئے اکثر خواتین گھر کی سیٹنگ تبدیل کرنے کی خواہ کتنی ہی خواہش کیوں نہ رکھتی ہوں، محض ایک جگہ سے اٹھاکر دوسری جگہ منتقل کرنے کی تکلیف سے بچنے کے خیال سے ہی اپنا ارادہ ترک کردیتی ہیں، چنانچہ ایسی خواتین جو چند دنوں ہی میں گھر کی سیٹنگ دیکھ کر اُکتا جاتی ہیں اور بار بار مختلف کمروں کی آرائش تبدیل کرتی رہتی ہیں، ان کے لئے اس طرز کا فرنیچر کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔